حیدرآباد : سابق ایم ایل اے اور سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی ایس اے سمپت کمار نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس حکومت کے بیشتر وزراء زمینات کے اسکامس میں ملوث ہیں۔ انھوں نے ایٹالہ راجندر معاملہ کی برسر خدمت جج یا سی بی آئی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ سمپت کمار نے کہاکہ صرف راجندر ہی نہیں کئی کابینی وزراء نے اراضیات پر ناجائز قبضے کئے ہیں۔