تلنگانہ کے تمام تعلیمی اداروں کو 29 اور 30 نومبر کو تعطیل کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حیدرآباد ڈسٹرکٹ کلکٹر انودیپ درشٹی نے تمام تعلیمی اداروں کیلئے 29 اور 30 نومبر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ 30 نومبر کو تلنگانہ کے تمام اسمبلی حلقوں میں رائے دہی ہوگی۔2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل تلنگانہ آخری ریاست ہے جہاں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں۔ قبل ازیں دیگر چار ریاستوں مدھیہ پردیش ، راجستھان ، میزورم اور چھتیس گڑھ میں رائے دہی مکمل ہوچکی ہے۔تمام 5 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن کے نتائج کا 3 ڈسمبر کو اعلان کیا جائے گا۔