تلنگانہ کے تین آئی ٹی سیکٹرس کو چیلنجرس کی درجہ بندی

   

مرکزی محکمہ کامرس کی رپورٹ جاری ، آئی ٹی سیکٹر میں راست و بالواسطہ طور پر 20 لاکھ ملازمتیں
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی حکومت نے ریاست تلنگانہ کو آئی ٹی اور آئی ٹی ایس سیکٹر میں نمایاں ترقی کا اندراج کرنے والی ریاست کی حیثیت سے تسلیم کیا ہے ۔ محکمہ کامرس کے ڈپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹنرل ٹریڈ ( ٹی پی آئی آئی ٹی ) کی جانب سے جاری کردہ انڈسٹریل پارکس ریٹننگ سسٹم ( آئی پی آر ایس ) 2.0 میں اس کی وضاحت کی گئی ہے ۔ تلنگانہ آئی ٹی سیکٹر کے تین انڈسٹریل پارکس کو چیلنجرس کی ریٹننگ حاصل ہوئی ہے ۔ جس میں فینانشیل ڈسٹرکٹ آئی ٹی ۔ حیدرآباد نالج سٹی اور ہائی ٹیک سٹی آئی ٹی پارک مادھا پور شامل ہیں ۔ انڈسٹریل پارکس ، اسپیشل اکنامک زونس میں ان کی کارکردگی بہتر ہونے کا رپورٹ میں تذکرہ کیا گیا ہے ۔ علحدہ ریاست کی تشکیل کے بعد آئی ٹی شعبہ میں تلنگانہ تیز رفتار ترقی کررہا ہے ۔ ملازمتوں کی فراہمی ، سرمایہ کاری کو راغب کرنے برآمدات کے معاملے میں ملک میں اہم مقام حاصل کیا ہے ۔ اس کے علاوہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، بیسٹ کنکٹیویٹی ، عمدہ لا اینڈ آرڈر کی فراہمی ، کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول کی فراہمی کی وجہ سے کورونا بحران کے دوران تلنگانہ کے آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس سیکٹر نے مستحکم ترقی کی شرح کو برقرار رکھا ہے ۔ قومی شرح ترقی کے مقابلے میں دو گنا شرح ترقی درج کی ہے ۔ صرف شہر حیدرآباد میں آئی ٹی کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے بجائے ریاست کے دوسرے درجے کے شہروں تک اس کو توسیع دی جس کی وجہ سے راست طور پر 6 لاکھ اور بالواسطہ طور پر 14 لاکھ جملہ 20 لاکھ افراد کو آئی ٹی شعبہ میں روزگار فراہم کیا جارہا ہے ۔ 1.45 لاکھ کروڑ آئی ٹی برآمدات کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔۔ ن