حیدرآباد 5 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے تین ٹیچرس کو نیشنل ٹیچرس ایوارڈ کے موقع پر نوازا گیا ۔ یہ ایوارڈ یوم اساتذہ کے موقع پر نئی دہلی میں پیش کئے گئے ۔کھمم کے ضلع پریشد اسکول کے بیالوجی ٹیچر پربھاکر ریڈی ‘ ضلع پریشد اسکول دمناپیٹ راجنا سرسلہ کے فزیکل سائینس ٹیچر ٹی سمپت کمار اور گورنمنٹ ڈگری کالج وومن بیگم پیٹ کی اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مردولا ننداورم کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔