تلنگانہ کے جورالا پراجکٹ 9واں دروازہ خطرناک طور پر متاثر

   

حیدرآباد، 26 جون (یو این آئی) دریائے کرشنا کے بالائی علاقوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے تلنگانہ کے جورالا پراجکٹ میں پانی داخل ہو رہا ہے ۔ گزشتہ روز جب اس
پراجکٹ کے دروازے کھولے جا رہے تھے ، تب پراجکٹ کا 9 واں دروازہ خطرناک طور پر متاثر ہوا اور اس کی رسی ٹوٹ گئی۔ 12ویں اور 16ویں دروازے بھی بہت کمزور حالت میں ہیں۔یہ اطلاع جیسے ہی مقامی عوام تک پہنچی تو ان میں خوف پایا جارہا ہے ۔ پراجیکٹ کے نچلے علاقوں اور قریبی بستیوں کے مقیم لوگ مسلسل بارش، دروازوں کی خرابی اور ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر پریشان ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اوپری علاقوں سے بھاری پانی کا بہاؤ کسی بھی وقت بڑا حادثہ لا سکتا ہے ۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ جورالا کے حکام دروازے کی خرابی اور باقی کمزور دروازوں کی حالت پر وضاحت کریں۔