تلنگانہ کے دو پولیس عہدیداروں کو پریسیڈنٹ پولیس میڈل اور 11 کو پولیس میڈل کا اعلان

   

شاہ نواز قاسم، محمد یعقوب خاں اور سرینواس راجو شامل
حیدرآباد۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تلنگانہ کے دو پولیس عہدیداروں کو پریسیڈنٹ پولیس میڈل اور 11 عہدیداروں کے لئے پولیس میڈلس کا اعلان کیا ہے۔ کمانڈنٹ تھرڈ بٹالین اسٹیٹ اسپیشل پولیس ابراہیم پٹنم مسٹر چاکو سنی اور مسٹر جی سرینواس راجو ہیڈ کانسٹبل دفتر، انسپکٹر جنرل پولیس ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن کو پریسیڈنٹ پولیس میڈل سے نوازا گیا۔ جن 11 پولیس عہدیداروں کو نمایاں خدمات پر پولیس میڈل کا اعلان کیا گیا ان میں شاہ نواز قاسم، انسپکٹر جنرل پولیس ڈائرکٹر اقلیتی بہبود، ایس روی کمار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس اسپیشل برانچ سائبر آباد، پی شوبھن کمار ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جئے شنکر بھوپال پلی، آر سدرشن اے ایس پی انٹلیجنس حیدرآباد، پی سرینواس راؤ ڈی ایس پی، آئی جی پی انٹلی جنس سیکوریٹی ونگ، جی سرینواسلو ڈی ایس پی دفتر ایڈیشنل ڈی جی پی ٹکنیکل، کے ایم کرن کمار ڈی ایس پی ونپرتی سب ڈیویژن، محمد یعقوب خاں ریزرو سب انسپکٹر انٹلی جنس، بی ستیم اسسٹنٹ آر ایس آئی سیونتھ بٹالین ڈچ پلی، ایم وینکٹ رمنا ریڈی اسسٹنٹ آر ایس آئی دفتر ایڈیشنل ڈائرکٹر پولیس گرے ہاونڈس اور آئی کوٹیشور راؤ ہیڈ کانسٹبل آٹھویں بٹالین تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس کونڈا پور شامل ہیں۔ مرکزی حکومت نے ملک بھر میں 189 پولیس میڈل برائے بہادری، 88 پریسڈنٹ پولیس میڈل اور 662 پولیس میڈلس کا اعلان کیا ہے۔ ر