تلنگانہ کے راج بھون میں بن بلائے مہمان گورنر کا ٹوئیٹ

   

حیدرآباد9دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تیملی سائی سوندرا راجن نے آج راج بھون کے بن بلائے مہمان کی طرف اشارہ کیا۔انہوں نے راج بھون میں طوطے کے ایک جوڑے کی طرف نشاندہی کی جو وسیع وعریض راج بھون کے ایک درخت پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھا ہوا تھا۔انہوں نے اس طوطے کے جوڑے کی تصویر کے ساتھ انگریزی زبان میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ علی الصبح راج بھون آنے والے ۔انہوں نے آگے کہا کہ طوطے کا خوب صورت جوڑا جو ایک ہی درخت پر بیٹھ کر اپنی شخصی زبان میں اظہار کررہا ہے ۔ ان کا گروپ دوسرے درخت پر ہے جو اپنی برادری کی زبان بول رہے ہیں۔ان کو میرے آئی پیڈ کیمرہ نے قید کیا۔