تلنگانہ کے عوام کے سی آر اور ٹی آر ایس کا متبادل چاہتے ہیں، ایٹالہ راجندر کا بیان

   

حیدرآباد 7 نومبر (سیاست نیوز) بی جے پی ایم یل اے ایٹالہ راجندر نے کہاکہ تلنگانہ کے عوام چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اور ٹی آر ایس کا متبادل چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ 2023 ء کے انتخابات میں ٹی آر ایس کو زوال ہوگا اور بی جے پی اقتدار پر آئے گی۔ ایٹالہ راجندر نے گن پارک پر تلنگانہ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راجندر نے کہاکہ کے چندرشیکھر راؤ ملک کے واحد شخص ہیں جنھوں نے ضمنی چناؤ میں کروڑہا روپئے خرچ کئے ہیں۔ راجندر نے کہاکہ دوباک سے شروع ہوئی تبدیلی کی لہر ٹی آر ایس کی اقتدار سے بیدخلی تک جاری رہے گی۔