ٹی آر ایس پر مسلم آباء و اجداد کی عظمت رفتہ کو مٹانے کی سازش کا الزام
کاغذ نگر: ضلع کے بی آصف آبادکے سینئر کانگریس قائد و تلنگانہ کانگریس پارٹی اسٹیٹ جنرل سیکریٹری مینارٹی محمد عبدلشکیل نے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریاستی نائب صدر کی حیثیت سے جناب جاوید عامر کو کانگریس پارٹی ہائی کمان کی جانب سے نامزد کیے جانے پر شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی. اور مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں مرکزی سطح پر اور ریاستی سطح پر مسلم اقلیتوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے بڑے بڑے عہدوں سے نوازا گیا تاریخ گواہ ہے کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے متحدہ ریاست آندھراپردیش میں مسلم اقلیتوں کو وزیر داخلہ کے لیے منتخب کرتے ہوئے مسلم دوستی کا ثبوت پیش کیا گیاہے اور آج بھی کانگریس ہائی کمان کی جانب سے مسلم دوستی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے مسلم اقلیتی قائدین کو کانگریس پارٹی کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز کرتے ہوئے مسلم دوستی کا ثبوت پیش کر رہی ہے اس کے برخلاف علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد مسلم اقلیتوں کی ترقی سازش کے طور پر نظر انداز کی جا رہی ہے اور مسلم آباء و اجداد کی نشانیوں کو مٹانے کی سازش بھی رچی جارہی ہے ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے جھوٹی تسلی دیتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اب تلنگانہ ریاست کے مسلمان جاگ چکے ہیں اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں ریاستی حکومت کو سبق سکھانے کے لیے بے تاب ہے، بعد ازاں کانگریس پارٹی ہائی کمان کی جانب سے حیدرآباد کی مشہور شخصیت جاوید عامر کو ریاست تلنگانہ کانگریس پارٹی اسٹیٹ نائب صدر نامزد کیے جانے پر شال پوشی و تہنیت پیش کرہوئے مبارکبادی پیش کی۔