حیدرآباد9مارچ (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر آبکاری سرینواس گوڑکے قتل کی سازش کے معاملہ میں پیٹ بشیرآباد پولیس نے ملزمین کو تحویل میں لے لیا۔عدالت کی ہدایت پرچرلہ پلی جیل سے 7 ملزمین کی تحویل حاصل کی گئی اور ان ملزمین سے پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن میں پوچھ تاچھ کی گئی۔اس سازش میں اہم رول اداکرنے والے کے بارے میں پولیس معلومات حاصل کررہی ہے ۔ملزمین سے یہ بھی پوچھا جارہا ہے کہ ان کے پاس سے پولیس نے جس بندوق کو ضبط کیا ہے ، وہ بندوق کہاں سے حاصل کی گئی ہے ؟