تلنگانہ کے پالی ٹیکنیک کالجس میں داخلوں کا عمل مکمل

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں پالی ٹیکنیک میں داخلوں کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا ۔ جاریہ سال پالی سیٹ کے امتحان میں 75,669 طلبہ کوالیفائی ہوئے 120 کالجس کے 24,401 ( 83.98 ) فیصد نشستوں پر داخلہ ہوا ہے ۔ 4653 (16.02 ) فیصد نشستیں باقی ہیں ۔ کمشنر فنی تعلیم نوین متل نے بتایا کہ ریاست میں 54 گورنمنٹ کالجس میں 11,874 نشستیں ہیں جن میں 11,624 نشستوں پر داخلے ہوگئے ہیں ۔ 65 پرائیوٹ کالجس میں 16,950 نشستیں ہیں جن میں 12,550 نشستوں پر داخلہ ہوا ہے ۔ آخری مرحلے کی کونسلنگ میں نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ 31 اگست سے قبل آن لائن میں سیلف رپورٹنگ کریں اور یکم ستمبر کو کالجس میں حاضر ہوں ۔ یکم تا 4 ستمبر تک اورینٹیشن پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا اور 6 ستمبر سے کلاسیس کا آغاز ہوگا ۔۔ N