تلنگانہ کے کئی ا ضلاع میں گرج و چمک کے ساتھ بارش

   

حیدرآباد ۔ 30۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہورہی ہے ، کئی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ اضلاع محبوب نگر ، ناگر کرنول ، گدوال ، ونپرتی ، نلگنڈہ ، رنگا ریڈی ، میدک ، سدی پیٹ اور مشترکہ ضلع ورنگل میں درمیانی شب سے بھاری بارش ہورہی ہے۔ حیدرآباد محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ تین دن کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ آئندہ چار دن شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں گرمی کی شدید لہر رہنے کے امکانات کا اظہار کرتے ہوئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔2