حیدرآباد8جولائی ۔وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے منفرد نظریہ کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں۔ہر گاوں میں پلے پرکُرتی ونم پارک بنایاگیا ہے ۔ سوشیل میڈیا پر سرگرم کے ٹی راما راو نے اس سلسلہ میں کئے گئے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ علحدہ دس فیصد گرین بجٹ کے ذریعہ بہترین نتائج کو یقینی بنایاگیا ہے ۔انہوں نے پارکس کی بعض تصاویر بھی اپنے ٹوئیٹرہینڈل کے ذریعہ پوسٹ کی۔
