حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے بعد تلنگانہ پولیس کے ہاک آئی ایپ کے دو لاکھ سے زائد ڈاؤن لوڈس کے ساتھ اس سٹیزن فرینڈلی ایپ کو ہوسٹ کرنے والے سرورس کے لیے ہلچل مچ گئی ہے ۔ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے والے شہریوں کی جانب سائننگ اپ ایشیوز کی شکایت کی جارہی ہے ۔ پولیس عہدیداروں نے جنگی خطوط پر سرور کی رینڈم اسیس میموری ( آر اے ایم ) میں اضافہ کیا ہے ۔ گذشتہ دو دن میں تقریبا 2.5 لاکھ ڈاؤن لوڈس کے ساتھ ہاک آئی ڈاؤن لوڈس کی تعداد میں 2.5 لاکھ تک اضافہ ہوا ہے ۔ ایک سینئیر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ’ اینڈرائیڈ ورژن 10 اور iOS ورژن 13 لیٹیسٹ اسمارٹ فونس بعض ایشیوز کا انکاونٹر کررہے ہیں ۔ آج ہم نے ایک اینڈرائیڈ ورژن اپ ڈیٹ جاری کیا ہے ۔ آئندہ دو دن میں ہم iOSپیاچ کو بھی اپ ڈیٹ کریں گے ۔ کیابس ، ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 112 اور ٹورازم ڈپارٹمنٹ اور بعض سافٹ ویر کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ ایپس کے ساتھ انٹگریشن کی وجہ SOS ٹسٹ کالس بڑی تعداد میں اس پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہورہے ہیں ۔ ہر گھنٹہ ہم پانچ تا چھ ہزار ایس او ایس کالس کو لاگ آن کررہے ہیں ۔ ہم نے آر اے ایم میں 8 سے 24GB تک اضافہ کردیا ہے ۔ عام دنوں میں RAM کا استعمال صرف 1GB ہوتا ہے۔ تاہم ، سرور پر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے بعض یوزرس کو ریسپانس قدرے آہستہ مل رہا ہے ۔ ہماری ڈیولپمنٹ ٹیم مسلسل اس پر کام کررہی ہے ۔۔