حیدرآباد : تلنگانہ ہائی کورٹ کو 3 تا 31 مئی گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ہنگامی نوعیت اور ضروری درخواستوں کی سماعت کیلئے بعض ووکیشن کورٹ قائم کئے گئے ہیں ۔ جسٹس سری دیوی اور جسٹس اے ابھیشک ریڈی 6 اور 13 مئی کو اہم درخواستوں کی سماعت کریں گے ۔ جسٹس ٹی ونود کمار ان دونوں ایام میں سنگل کورٹ میں سماعت کریں گے ۔ ووکیشن بنچوں پر سماعت کیلئے 4 اور 11 مئی کو درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ دوسرے پندرھواڑہ میں جسٹس ابھینند کمار شاویلی اور جسٹس بی وجئے سین ریڈی 20 اور 27 مئی کو سماعت کریں گے ۔
جسٹس کے لکشمن ان ایام میں سنگل بنچ پر سماعت کریں گے ۔ 18 اور 25 مئی کو درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔