100 ایکر اراضی پر عصری سہولتوں سے آراستہ کامپلکس کی تعمیر کا منصوبہ
حیدرآباد ۔ 25 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے راجندر نگر میں ہائی کورٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کی ذمہ داری ڈی ای سی انفرااسٹرکچر کمپنی کے حوالہ کی ہے۔ کمپنی نے پراجکٹ کی منظوری کی اطلاع دی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جوڈیشیل کامپلکس کی تعمیر کے لئے 100 ایکر اراضی منظور کی ہے۔ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے 27 مارچ 2024 کو کامپلکس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ رنگاریڈی ضلع کے راجندر نگر منڈل میں اگریکلچر یونیورسٹی کی 100 ایکر اراضی نئے ہائی کورٹ کامپلکس کے لئے الاٹ کی گئی ہے۔ تعمیر کے لئے کنسٹرکشن کمپنی کے تقرر سے نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ تعمیری کاموں پر 2600 کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔ 36.52 لاکھ مربع فیٹ پر تعمیر کا منصوبہ ہے اور 8.4 لاکھ مربع فیٹ پر 6 منزلہ کامپلکس تعمیر کیا جائے گا۔ پارکنگ میں بیک وقت 2800 کاروں کی گنجائش رہے گی۔ عصری سہولتوں سے آراستہ نئے ہائی کورٹ کامپلکس کی تلنگانہ حکومت نے منظوری دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی ای سی انفرااسٹرکچر کمپنی نے کئی اہم تعمیرات انجام دیئے ہیں۔ 1