حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : ایک اہم تبدیلی میں مرکزی حکومت نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے ججس جسٹس ایم سدھیر کمار اور جسٹس چلاکوری سومالتا کے بالترتیب مدراس ہائی کورٹ اور کرناٹک ہائی کورٹ کو تبادلوں سے متعلق سپریم کورٹ کی سفارشات کو منظوری دے دی ۔ قبل ازیں سپریم کورٹ کی جانب سے اس سلسلہ میں سفارشات کیے جانے کے باوجود منظوری کے عمل میں کافی تاخیر ہوئی کیوں کہ مرکز نے اس کی اجازت دینے کے لیے وقت لیا ۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ان سفارشات کو قبول کیا اور تبادلوں کے وارینٹس جاری کئے گئے ۔۔