نظام آباد: 28؍ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ یونیورسٹی کی 50 ایکڑ اراضی کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کی خواہش کرتے ہوئے پی ڈی ایس یو کی جانب سے آج ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کی گئی ۔اس موقع پر ضلع سیکریٹری راجیشور ،ضلع کلکٹر کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ یونیورسٹی کے لیے اس وقت کی حکومت 578 ایکڑ اراضی کو منظور کیا تھا لیکن چند رئیل اسٹیٹ کے تاجر 50 ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا گیا طلبہ تنظیموں نے اس خصوص میں عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے عدالت میں کیس بھی درج کیا ہے لیکن ر ئیل اسٹیٹ تاجر اس کیس کو ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اراضی کو حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لہذا اس اراضی کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر سے خواہش کی۔