تلنگانہ ۔ اے پی سرحد بند

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 26 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مابین سرحد کو بند کردیا گیا ہے جہاں گہما گہمی کی صورتحال ہے کیونکہ وہاں وہ لوگ جمع ہوگئے ہیں جو اپنے اپنے آبائی مقام کو جانا چاہتے ہیں یا پھر انہیں روک دیا گیا ہے ۔ سوریہ پیٹ کلکٹر وی کے ریڈی نے بتایا کہ سرحد بند کردی گئی ہے اور کسی کو بھی تلنگانہ میں آنے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔