حیدرآباد-محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جنوبی ساحلی اے پی کے بعض علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں اس نے 22 تا 24 جون شمالی ساحلی اے پی اور یانم میں شدید بارش کا انتباہ دیا ہے ۔بلیٹن میں 22 تا 24 جون شمالی ساحلی اے پی،یانم اور 22 تا 24 جون رائلسیما میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔آئندہ پانچ دنوں میں تلنگانہ،جنوبی ساحلی اے پی ، ساحلی اے پی و رائلسیما میں کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ،ساحلی اے پی و رائلسیما میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران معمول کے مطابق رہا ہے ۔