حیدرآباد 11 اکتوبر (یواین آئی) ورنگل ٹاسک فورس نے دو ماؤ نوازوں اور ان کے تین ہمدردوں کو چھتیس گڑھ جاتے ہوئے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 50 جیلیٹن اسٹکس، 50 ڈیٹونیٹرز، 74 ہزار روپے نقد، انقلابی لٹریچر، ایک بولیرو کار، موبائل فون، شناختی کارڈز ضبط کئے ۔ پولیس نے بتایا کہ ٹیم کمانڈر اونگی عرف کملااور ماؤنواز کے رکن آسام سوہن کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ساتھ ہی ان کے تین ہمدردوں کو بھی حراست میں لیاگیا ہے ۔