تلنگانہ:رکن اسمبلی نے پرائمری ہیلت سنٹرکیلئے اراضی کا عطیہ دینے والے کسان کے پیرچھوئے

   

حیدرآباد: پرائمری ہیلت سنٹر کے لئے اراضی کا عطیہ دینے والے ایک کسان کے پیر چھوتے ہوئے تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی نے تمام کو حیرت زدہ کردیا۔محبوب آباد حلقہ کی اسمبلی میں نمائندگی کرنے والے شنکرنائیک نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے کام کے سلسلہ میں تعاون کرنے والے کا وہ پیر چھوکر شکریہ اداکرتے ہیں۔یہ واقعہ محبوب آباد ضلع کے آمنگل علاقہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق آمنگل میں پرائمری ہیلت سنٹر کی تعمیر کے لئے سدرشن نامی اس کسان نے اپنی اراضی دی۔اس کسان نے 30لاکھ روپئے مالیت کی 24گنٹے اراضی کی فراہمی پر رضامندی کا اظہار کیاجس کے بعد اس اراضی پرسرکاری ہیلت سنٹرکے قیام کے لئے رکن اسمبلی نے سنگ بنیاد رکھا۔