تلگو دیشم لیڈر مہیندر گوڑ کا کورونا سے دیہانت

   

حیدرآباد: ملکاجگری پارلیمانی حلقہ کے تلگو دیشم نائب صدر بی مہیندر گوڑ کا کورونا سے دیہانت ہوگیا ۔ 38 سالہ مہیندر گوڑ ایک ہفتہ قبل کورونا سے متاثر ہوئے ۔ انہیں بی این ریڈی نگر کے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران قلب پر حملہ سے دیہانت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیندر گوڑ کے افراد خاندان کی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کی اہلیہ بچے ، ماں اور بھائی کورونا پازیٹیو پائے گئے ۔