وجئے واڑہ 7 جولائی ( این ایس ایس ) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ دو تلگو ریاستیں تلنگانہ اور آندھرا پردیش بہت جلد سیاسی اتھل پتھل دیکھیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے عوام اپنی اپنی ریاستوں میں آئندہ دو برسوں میں کئی سیاسی تبدیلیوں کا نظارہ کرینگے ۔ انہوں نے یہاں رکنیت سازی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں تلگو ریاستوں کا بارہا دورہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش میں بی جے پی ہی وائی ایس آر کانگریس کا واحد متبادل ہے ۔
