نظام آباد : ضلع نظام آباد کے ماکلور منڈل کے تلگو روزنامہ ساکشی کے صحافی پر ٹی آرایس قائدین کے حملہ کیخلاف آج نظام آباد پریس کلب کی جانب سے ایک ریالی نکالتے ہوئے ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کو ایک تفصیلی یادداشت پیش کی گئی ۔ ضلع صدر ببوبلی نرسیا ، سکریٹری سائیلو نے ضلع کلکٹرکو پیش کردہ اپنی تحریر ی یادداشت میں بتایا کہ ماکلور کے صحافی پوشٹی پر آرمور رکن اسمبلی کے حامیوں نے جان لیوا حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں شریک دواخانہ کیا گیا اور حملہ کے وقت مقامی عوام نے انہیں بچانے کی وجہ سے یہ بچ گئے ورنہ ان کے قتل کا منصوبہ کیا گیا تھا۔ ماکلور کوآپریٹیو سوسائٹی کے صدر کے فرزند رنجیت ، دکم پلی کے سرپنچ کے شوہر مہندر کے علاوہ سریش و دیگر نے ان پر حملہ کیا ہے ۔ لہذا ان پر فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ریالی میں سائیلو کے علاوہ نعیم قمر ، دیوی داس کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔