نارائن پیٹ ۔ سیاست ڈسٹرکٹ نیوز:ضلع نارائن پیٹ کے موضوع دھنواڑہ کے نوجوان صحافی و مضمون نگار محمد رفیع کو ملاپ فاؤنڈیشن کی جانب سیتلگو زبان کے بہترین مضمون نگار کے خطاب کے لیے منتخب کیا گیا،ملک کی 20 ریاستوں کی 20 مختلف زبانوں کے مضمون نگاروں نے اپنے اپنے مضامین پیش اس خطاب کے لیے پیش کیے تھے، دونوں تلگو ریاستوں کے مضمون نگاروں میں محمد رفیع کو اول مقام حاصل ہوا،یہ خطاب بہت جلد ہندی کے مشہور شاعر کمار وشواس کے ہاتھوں نئی دہلی میں دیا جائیگا۔پچھلے سال محمد رفیع کو اسی تنظیم کی جانب سے انکی نظموں ،غزلوں اور شاعرانہ کلام کے لیے بہترین تلگو شاعر کا اعزاز عطا کیا گیا تھا۔محمد رفیع نے انجینیرینگ میں ماسٹرس کیا ہوا ہے،پچھلے 8 سال سے پیشہ صحافت سے وابستہ ہیں۔اور مختلف تلگو اخبارات کے لیے مضامین،نظمیں اور غزلیں لکھتے ہیں،ملاپ فاؤنڈیشین کی جانب سے بہترین تلگو مضمون نگار (رائٹر) خطاب کے انتخاب پر صحافی برادران اور دیگر احباب نے محمد رفیع کو مبارکباد دی۔