حیدرآباد 27 جون (سیاست نیوز) تلگو فلم ’کالکی‘ نے امریکہ اور کینیڈا میں ریلیز کے بعد اب تک کی دو بڑی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ ’کالکی 2898‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن نارتھ امریکہ میں 3.7 ملین کی کمائی کی ہے جو ہندوستانی 31 کروڑ روپئے ہوتے ہیں۔ RRR اور باہوبلی 2 کی ریلیز کے پہلے دن ریکارڈ آمدنی ہوئی تھی۔ ’کالکی‘ فلم امریکہ اور کینیڈا کے شہروں میں ریلیز ہوچکی ہے۔ تمام عمر کے افراد اِس فلم کو پسند کررہے ہیں اور امریکہ میں تعطیلات کے سبب فلم کے شائقین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 1