حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : فیڈریشن آف تلگو چرچس اور اس کے ریاستی ونگ ، تلنگانہ اسٹیٹ فیڈریشن آف چرچس (T-SFC) نے ریاست تلنگانہ میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے زیر قیادت نئی حکومت کو مبارکباد پیش کی ۔ فیڈریشن کے سکریٹریز ریو کے انیتا اور ریویو ڈانیل نے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ تلنگانہ میں کرسچن کمیونٹی سیکولرازم اور جمہوریت کے اقدار کی پاسداری کرنے والی اور بالخصوص کرسچن کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے والی حکومت کے لیے کوشاں رہی ہے اور امید ظاہر کی کہ تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر کی حلف برداری تقریب میں فیڈریشن کے عہدیداروں ریو کارڈینل پولا انتھونی ، درناکل اور میدک کے بشپ کے پدما راؤ ، میتھڈسٹ چرچ کے بشپ ایم اے ڈانیل اور دوسرے سرسچن لیڈر نے شرکت کی اور نئے چیف منسٹر اور دیگر وزراء کو مبارکباد دی ۔۔