حیدرآبادیکم اگست (یواین آئی)ایک آندھراپردیش انکاپلی میں تلگودیشم کونسلر نے چپل سے خود کو مارلیا۔مایوسی کے عالم میں 20 ویں وارڈ کے کونسلر ایم راماراجو نے لنگاپورم کے عوام کے مسائل بالخصوص سڑکوں کی خستہ حالت پر یہ حرکت کی۔ کونسل اجلاس میں راما راجو نے چپل سے چہرہ پر مارلیا ۔اس نے سڑکوں کے مسائل کے حل میں ناکامی پر مایوسی میں یہ حرکت کی۔اس نے کونسل صدرنشین و کمشنر کو اس جانب کئی مرتبہ توجہ دلائی تاہم یہ مسئلہ حل نہیں کیاگیا۔راجو نے کہا کہ رکن اسمبلی اوماشنکرگنیش نے دسمبر 2022تک روڈ کے مسئلہ کو حل کرنے کا وعدہ کیاتھاتاہم یہ وعدہ پورانہیں ہوسکا ۔ انہوں نے کہاکہ 30ماہ تک کونسلر رہنے کے باوجود وہ کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں دے سکے ۔