تم بہت محنت کرتے ہو، سوتے ہو کہ نہیں؟ ٹرمپ کا محمد بن سلمان سے سوال

   

ریاض، 14 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ ہوا جس کی مالیت 142ارب ڈالر ہے ،انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دلچسپ سوال کیا ہے ۔اس دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے دوران ایک دلچسپ لمحہ آیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے مسکرا کر پوچھا “تم بہت محنت کرتے ہو۔۔۔ کیا تم سوتے بھی ہو، محمد؟جس پر محمدبن سلمان نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا “کوشش کرتا ہوں!واضح رہے کہ سعودی حکومت نے امریکی صدر کا شاندار استقبال کیا، سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر سعودی لڑاکا طیاروں نے ٹرمپ کے ائیرفورس ون کو حصار میں لے کر ائیرپورٹ تک پہنچایا۔سعودی ولی عہد نے ٹرمپ کا پُرتپاک استقبال کیا۔