16 افراد گرفتار ، 40 لڑکیاں زیرحراست ، کیسرا پولیس کی کارروائی
حیدرآباد : شہر کے نواحی علاقہ کے فارم ہاوز میں جاری ریو (عریاں رقص والی) پارٹی کو پولیس نے بے نقاب کردیا۔ عین وقت دھاوا کرتے ہوئے پولیس اس پارٹی کو ناکام بنادیا جہاں لڑکیوں سے عریاں رقص کی تیاریاں جاری تھیں۔ کیسرا پولیس کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی اور دھاوے میں پولیس نے فارم ہاؤز نے دیگر اشیاء کو بھی ضبط کرلیا۔ کیسرا پولیس نے اس کارروائی میں 16 افراد کے علاوہ 40 لڑکیوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کیسرا پولیس حدود کے تمائی پلی میں واقع ایک فارم ہاؤز میں بیسٹ کرافٹ سیڈس کی جانب سے اس ریو پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کمپنی نے ڈیلرس کو مدعو کیا تھا اور خوش کرنے کی خاطر فارم ہاؤز میں شراب اور شباب کی تیاری کی گئی تھی۔ ریاست کے مختلف مقامات سے لڑکیوں کو لایا گیا تھا اور عریاں رقص کی تیاری کی گئی تھی اور وِلا کو بک کروالیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ رات 8 بجے کے بعد دھاوا کیا گیا اور اس پارٹی میں مزید افراد شریک ہونے والے تھے جو دھاوا کی اطلاع کے ساتھ ہی فرار ہوگئے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔