تمام 243 نشستوں پر اسمبلی الیکشن لڑنے پرشانت کشور کا اعلان

   

نئی دہلی : حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے اتوار کو اپنی سیاسی مہم جن سوراج کے تعلق سے اہم اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی 2025ء کے بہار اسمبلی الیکشن میں تمام 243 نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔ کم از کم 40 خاتون امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے ۔پرشانت کشور نے کہا کہ ہم نے یہ بھی عہد کیا ہے کہ 2030ء تک ہماری پارٹی سے 80-70 خاتون قائدین ابھریں گی ۔ گزشتہ ہفتہ پرشانت کشور نے اعلان کیا تھا کہ جن سوراج بہار کے ضلع گیا کے حلقوں بیلا گنج اور امام گنج سے ضمنی اسمبلی الیکشن لڑسکتی ہے ۔ خاتون رائے دہندوں کو اپنا حامی بنانے کیلئے جن سوراج نے اتوار کے دن ریاستی سطح کے ویمنس ورک شاپ کا اہتمام کیا ۔ پرشانت کشور نے کہا کہ یہ صرف مہیلا مورچہ کی میٹنگ نہیں ہے ، یہ عورتوں میں سچی قیادت کو بڑھاوا دینے کی کوشش ہے ۔