دہلی : ۔ مسلم پرسنل لا بورڈ تمام شہریوں کے لیے طلاق کے یکساں طریقہ کار کے لیے بی جے پی کے ترجمان و وکیل اشونی کمار اپادھیائے کی اپیل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوا ہے ۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کا کہنا ہے کہ دستور کی مختلف دفعات کے تحت پرسنل لا کی جانچ نہیں کی جاسکتی ۔بورڈ کا کہنا ہے کہ آزادی کے 73 سال بعد بھی طلاق کا طریقہ کار انتہائی پیچیدہ ہے ۔