لندن ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سویڈش کمپنی جو برطانیہ کے پرچم والے تیل ٹینکر کی مالک ہے اور جسے ایران نے ضبط کرلیا ہے، نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ٹینکر کے تمام 23 عملہ کے ارکان بشمول 18 ہندوستانی محفوظ ہیں۔ ٹینکر (جہاز) کے کپتان نے بھی اس بات کی توثیق کی جبکہ ہندوستانی عملہ کے علاوہ دیگر عملہ کا تعلق روس، لٹویا اور فلپائن سے ہے۔
