سابق کمشنر پولیس نظام آباد ناگا راجو آئی پی ایس کی پرینکا گاندھی کی موجودگی میں جلد کانگریس میں شمولیت
حیدرآباد 25 جولائی : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا اور راہول گاندھی کا اس یاترا کے دوران عوام سے رجوع ہونے کے طریقہ کار نے کانگریس میں ایک نئی جان ڈال دی تھی ۔ جس کا نتیجہ بھی کرناٹک کے انتخابی نتائج کی شکل میں کانگریس کو عوام نے دیدیا ۔ ساتھ ہی پڑوسی ریاست میں ان نتائج کا کافی گہرا اثر دیکھنے میں آیا ۔ گاندھی بھون کی رونق میں اضافہ کانگریسی کارکنوں و قائدین میں جوش اور کئی قدآور قائدین کی کانگریس میں شمولیت کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کے خواب چکنا چور ہوتے دکھائی دینے لگے کیونکہ اپوزیشن جماعتیں ذہنی طور پر قبول کرچکی تھیں کہ کانگریس کے دن ختم ہوگئے ۔ اب کیا کانگریس سیاسی طاقت بن کر ابھرے گی سبھی کے تمام اندازوں پر پانی پھر گیا اور بہت کم وقت میں کانگریس ایک بار پھر اپنے کھوئے ہوئے مقام کو حاصل کرنے کی سمت دکھائی دے رہی ہے جب کہ کھمم میں کانگریس گرجنا میں راہول گاندھی کی تقریر کے بعد کانگریس نے پھر عوام کے دلوں میں جگہ بنالی ۔ کئی قائدین کی کانگریس میں شمولیت اور اب پرینکا گاندھی کی 30 تاریخ کو آمد اور بڑے جلسہ سے خطاب کے ساتھ ہی کئی قائدین کانگریس میں شمولیت کی تیاری کر رہے ہیں تو وہیں نظام آباد پولیس کمشنر کی حیثیت سے اس سال 31 مارچ کو وظیفہ پر سبکدوش ہوئے ناگا راجو IPS جن کا تعلق ورنگل سے ہے 30 جولائی کو پرینکا گاندھی کے دورہ کے موقع پر کانگریس میں شمولیت کی تیاری کر رہے ہیں ۔ انہوں نے سیاست نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کردی کہ وہ کانگریس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ اب پرینکا گاندھی کے دورہ کے موقع پر پہلے ہی سے کئی قائدین پارٹی کھنڈوا ڈالنے تیاری کرچکے ہیں ۔ آئندہ حالات کیا ہونگے یہ وقت ہی بتائے گا ۔ تاہم کانگریس دن بدن طاقتور ہوتی جارہی ہے ۔۔