تمام میونسپلٹیز حدود میں پارکس کے قیام کی تیاریاں

   

حیدرآباد 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست گیر سطح پر حکومت تلنگانہ نے سرسبز و شادابی کے لئے خالی جگہوں پر پارکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پر عمل آوری کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے بموجب ریاست کے تمام میونسپلٹیز کے حدود میں خالی جگہوں کا انتخاب کرتے ہوئے وہاں پر خوشگوار انداز کے پارکس کا قیام عمل میں لائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پہلے ہی قدیم میونسپلٹیز حدود میں خالی اراضیات کی نشاندہی کرلی گئی ہے جبکہ نئے میونسپلٹیز حدود میں اراضیات کی نشاندہی کا کام جاری ہے۔ محکمہ بلدی نظم و نسق کے ذرائع کے بموجب دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ تلنگانہ ریاست گیر سطح کے تمام میونسپلٹیز حدود میں سرسبز و شادابی کی برقراری کے لئے خوبصورت پارکس قائم کرنے کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے اور اس پر عنقریب بڑے پیمانے پر عمل آوری کا آغاز ہوگا۔