تمام ٹیرف اب بھی نافذ،عدالتی جھٹکے کے باوجود ٹرمپ کا موقف

,

   

نئی دہلی، 30 اگست (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بڑے قانونی جھٹکے کے بعد بھی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ایک وفاقی اپیل عدالت نے فیصلہ سنایا کہ انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ انہیں لبریشن ڈے ٹیرف لگانے کا اختیار نہیں دیتا۔ عدالت نے ٹیرف کو “قانون کے خلاف ہونے کے طور پر کالعدم قرار دیا” اور اس بات پرزوردیا کہ ان کی انتظامیہ کے تحت لگائے گئے تمام ٹیرف برقرار رہیں گے ۔تاہم عدالت نے ٹیرف کو عارضی طور پر برقرار رکھا، جس سے انتظامیہ کو سپریم کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا وقت مل گیا۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں انتباہ دیتے ہوئے لکھا، “تمام ٹیرف ابھی بھی اپنی جگہ پر ہیں! آج ایک انتہائی متعصب اپیل کورٹ نے غلط کہا کہ ہمارے ٹیرف کو ختم کر دیا جائے ، لیکن وہ جانتے ہیں کہ آخر کار امریکہ جیت جائے گا۔ اگر یہ ٹیرف کبھی اٹھائے گئے تو یہ ملک کیلئے بالکل تباہ کن ہو گا۔ یہ ہمیں معاشی طور پر کمزور کر دے گا اور ہمیں مضبوط ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہیں ہٹانا “ملک کیلئے تباہ کن” ہوگا۔انہوں نے مزید کہا، “امریکہ اب بڑے تجارتی خسارے اور دوسرے ممالک، چاہے وہ دوست ہوں یا دشمن، کے ذریعہ لگائے گئے غیر منصفانہ ٹیرف اور نان ٹیرف تجارتی رکاوٹوں کو برداشت نہیں کرے گا، جو ہمارے صنعت کاروں، کسانوں اور باقی سب کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اگراسے ایسے ہی برقرار رکھا گیا، تو یہ فیصلہ واقعی امریکہ کو تباہ کر دے گا۔”انہوں نے کہا، “اس لیبر ڈے ویک اینڈ کے آغاز پر، ہم سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ ٹیرف ہمارے کارکنوں کی مدد کرنے اور ان کمپنیوں کی مدد کرنے کا سب سے اچھا ذریعہ ہیں۔

ٹرمپ کے زیادہ تر ٹیرف غیرقانونی : امریکی عدالت
واشنگٹن۔29 اگست (یو این آئی) عدالت نے امریکی صدر کے عائد کردہ زیادہ تر ٹیرف غیر قانونی قرار دے دیے جبکہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ امریکہ کو تباہ کردے گا۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی اپیل کورٹ نے صدر ٹرمپ کے زیادہ تر ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ اس فیصلے سے صدر کی معاشی پالیسی کو بڑا جھٹکہ لگا ہے ۔ عدالت نے کہا ہے کہ امریکی حکومت فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرسکتی ہے ، سپریم کورٹ میں اپیل کا موقع دینے کیلئے فیصلے کے نفاذ میں تاخیر کا کہا گیا ہے ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو اپیل دائر کرنے تک مذکورہ ٹیرف 14 اکتوبر تک برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کی شدید مخالفت اور تنقید کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی جانبدار عدالت کا فیصلہ قرار دیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اگر یہ ٹیرف ختم ہوگئے تو یہ ملک کیلئے ایک مکمل تباہی کے مترادف ہوگا، تمام ٹیرف اب بھی نافذ ہیں۔

، جو بہترین ‘میڈ ان امریکہ’ مصنوعات تیار کرتی ہیں۔

“انہوں نے مزید کہا، “کئی برسوں تک، ہمارے بے پرواہ اور غیر دانشمند سیاستدانوں نے ٹیرف کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دی۔ اب، امریکی سپریم کورٹ کی مدد سے ، ہم انہیں اپنی قوم کو فائدہ پہنچانے اور امریکہ کو دوبارہ امیر، مضبوط اور طاقتور بنانے کے لیے استعمال کریں گے !”روس کے ساتھ ہندوستان کی تیل کی تجارت جاری رکھنے کے جواب میں، امریکہ نے ہندوستانی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے ، جو سابقہ شرح سے دوگنا ہے ۔ اس سے ہندوستانی مصنوعات ایشیا میں سب سے زیادہ ٹیکس لگائے جانے والے مصنوعات میں شامل ہوگئے ہیں اور اس سے کپڑا، جوتے چپل اور زیورات جیسے محنت کش شعبوں پر بھاری اثر ہونے کا خدشہ ہے ، جس سے ملازمتوں میں کمی اور مسابقت کے بارے میں خدشات بڑھ سکتے ہیں۔ ہندوستان کو اب برازیل کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ امریکی ٹیرف کی شرحوں کا سامنا ہے ۔

صدر ٹرمپ زندہ ہیں
ورجینیا ۔ 30 ۔ اگست : ( ایجنسیز ) : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنے ورجینیا کلب میں گولف کھیلتے ہوئے دیکھا گیا اور ان کی تصویر سامنے آئی ہے جس کے ساتھ ہی سوشیل میڈیا پر ان کی صحت اور غیر متوقع موت کی افواہوں کا خاتمہ ہوگیا ۔ تصویر میں صدر ٹرمپ اپنے روایتی سفید پولو شرٹ اور سرخ کیاپ کے ساتھ گولف کھیلتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں ۔