نئی دہلی۔21 مئی ۔ (یو این آئی )تمل ناڈو حکومت نے مرکزی حکومت پر مختلف تعلیمی اسکیموں کے فنڈز روکنے کا الزام لگاتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں مرکز کو 2,291.30 کروڑ روپئے ادا کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے ۔ ریاست کی دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے ) حکومت نے مرکز پر الزام لگایا ہے کہ وہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 اور پی ایم شری کو نافذ نہ کرنے پر سمگر شکشا اسکیم کے تحت فنڈز روک رہا ہے ۔آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت دائر کی گئی اپنی اصل عرضی میں، اس نے مرکزی حکومت کو حکم نامے کی وصولی کی تاریخ تک اس سال یکم مئی سے 2,151.59 کروڑ روپئے کی اصل رقم پر چھ فیصد سالانہ کے حساب سے سود سمیت 2,291.30 کروڑ روپئے ادا کرنے کی ہدایت مانگی ہے ۔