تمل ناڈو کو بیسٹ ماؤنٹین، ہل ویو ڈیسٹینیشن ایوارڈ

   

چینائی : تمل ناڈو میں نیل گری اور کانور نے ملک میں بیسٹ ماؤنٹین، ہل ویو ڈیسٹینیشن کیلئے آؤٹ لک ٹریولر ایوارڈز-2022 میں سلور ایوارڈ جیتا ہے ۔ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں ریاستی محکمہ سیاحت کے سکریٹری ڈاکٹر چندر موہن بی اور تمل ناڈو ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ٹی ٹی ڈی سی) ٹورازم کے منیجنگ ڈائریکٹر سندیپ نندوری نے یہ ایوارڈ پیش کیا۔سرکاری اطلاعات کے مطابق یہ ایوارڈ 11 مختلف کیٹیگریز میں دیئے گئے۔