تمنا بھاٹیہ 36 برس کی ہوگئیں

   

Ferty9 Clinic

ممبئی۔22؍ڈسمبر ( ایجنسیز )تلگو‘ تامل اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ 36 برس کی ہوگئیں۔ وہ 21 دسمبر 1989 کو پیدا ہوئیں۔ اس موقع پر تمنا نے قریبی دوستوں کے ساتھ ایک سادہ اور یادگار سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا۔ان کے دوستوں سوید لوہیا، مرونل ٹھاکر اور سدھانت چترویدی نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔سوید لوہیا نے سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔تمنا نے حال ہی میں اجے دیوگن اور رتیش دیش مکھ کی فلم ریڈ 2 کے ایک اسپشل ڈانس ٹریک میں حصہ لیا۔ وہ اوڈیلا 2 میں بھی نظر آئیں۔فلم بین اب انہیں وشال بھردواج کی فلم میں شاہد کپور کے مقابل دیکھیں گے۔