تمیم کا یوٹرن، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ایک دن بعد واپس

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کی مداخلت کے بعد تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ 3 مہینے کے بعد ہندوستان میں آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ کھیلا جانے والا ہے۔ تمیم بنگلہ دیش کے سب سے بہترین بیاٹرز میںسے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے تمیم اقبال سے اس بارے میں بات کی اور آخر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تمیم اقبال سے پہلے بھی کئی کرکٹر ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے کو واپس لے کر ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ ماضی قریب میں پاکستان کے شاہد آفریدی، انگلینڈ کے معین علی اور ماضی بعید میں پاکستان کے نامور اسٹار عمران خان بھی شامل رہے ہیں۔