سلہٹ۔4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )دوسرے ونڈے میں بنگلہ دیشی بیٹسمین تمیم اقبال نے زمبابوے کے بولروںکی درگت بناتے ہوئے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور158رنز اسکورکئے تاہم مہمان ٹیم کا کرارا جواب میزبان ٹیم کو محض چار رنز سے فتح دلا سکا۔سلہٹ انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر ٹاس جیت کر بنگلہ دیش نے لٹن داس اور نجم الحسین شانتوکو جلدکھودیا لیکن تمیم اقبال نے چھ چوکوں سمیت 55 رنز بنانے والے مشفق الرحیم کے ساتھ اسکور26 ویں اوور میں 152تک پہنچا دیا۔ محمود اللہ نے بھی41 رنزبناکرکیریئر کی بارہویں سنچری مکمل کرنے والے مرد میدان تمیم اقبال کا ساتھ نبھایا جو46 ویں اوور میں بیس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 158رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جو بنگلہ دیش کی جانب سے بہترین ونڈے اننگز ہے۔ بنگلا دیش کو آٹھ وکٹوں پر 322 تک پہنچایا۔ جوابی اننگز میں زمبابوے نے ٹیناشے کامون ہکموے 51،ویزلے مدھیویرے 52 اور سکندر رضا کے 66 رنز کی بدولت سات وکٹوں پر225 رنز تک رسائی حاصل کی تاہم بنگلہ دیش میں آٹھویں وکٹ پر 80 رنز کی ریکارڈ شراکت نے کھیل کا رخ بدل دیا لیکن آخری اوور میں دو چھکوں کے باوجود مطلوبہ 20 رنز نہیں بنائے جا سکے۔