تنالی میں ایک ہی دن میں کورونا کے 24نئے معاملات درج

   

حیدرآباد۔ آندھراپردیش کے ضلع گنتور کے تنالی میں کورونا کے معاملات میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے ۔گذشتہ روز ایک ہی دن میں تنالی میں اس وبا کے 24نئے معاملات درج کئے گئے ۔نرسنگ کالج کی 11طالبات کوویڈ سے مثبت پائی گئیں۔ بلدیہ میں کام کرنے والے ملازمین، عہدیدار بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس موذی مرض کے معاملات میں اضافہ کے ساتھ ہی عہدیدار چوکس ہوگئے ہیں۔نرسنگ کالج آنے والے تمام افراد کے کوویڈ معائنے لازمی قراردیئے گئے ہیں جس کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ضلع گنٹور میں تین دنوں سے کوروناکے معاملات میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے ۔ابتدا میں ضلع کے تاڑے پلی منڈل میں کورونا کے معاملات میں اضافہ درج کیاگیاتاہم تازہ طورپردوسرے علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔