تنخواہ میں اضافہ کیلئے نمس کے کنٹراکٹ ورکرس کا احتجاج

   

حیدرآباد ۔ 6 جون (سیاست نیوز) نظامس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (نمس) کے کنٹراکٹ ورکرس نے کل ہاسپٹل کے احاطہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے اور ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد اس دواخانہ میں مفت علاج کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان ورکرس نے بعد میں نمس سے پرگتی بھون تک ایک ریالی نکالنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن نمس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر این بھیسرپا کے ان ورکرس کو دیئے گئے تیقن کے بعد اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ ایک ورکر نے کہا کہ ’’ڈائرکٹر نے کہا کہ وہ اس مسئلہ کو سکریٹریٹ میں عہدیداروں کے پاس پیش کریںگے ‘‘۔