تنوع میں اتحاد کی عکاسی کی مہم ’’ایک دیش ، ایک ہم ‘‘

   

نئی دہلی، 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) مختلف مذاہب، فرقے اور ذات برادری وغیرہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہندوستانی تنوع میں اتحاد کو ظاہر کرنے اور اس کے تئیں لوگوں میں شعور لانے کے مقصد سے ‘ایک دیش ، ایک ہم’ مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔لاء اینڈ کینتھ کے بانی اور لاء اینڈ کینتھ ساچی اینڈ ساچی کے سابق صدر پروین کینتھ نے ‘ایک دیش ، ایک ہم’ کے پلیٹ فارم سے اس کو متعارف کرایاہے ۔ اس کی شروعات ایک ویڈیو کے ساتھ ہوئی ہے جو‘اسٹرنگر ٹوگیدر’ کی تھیم پر مبنی ہے ۔