توجہ ہٹاکر اے ٹی ایم کارڈ کا سرقہ کرنے والا گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/11 جون، ( سیاست نیوز) نامپلی پولیس نے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جو توجہ ہٹاکر اے ٹی ایم کارڈز کا سرقہ کررہا تھا۔ انسپکٹر نامپلی مسٹر خلیل پاشاہ نے بتایا کہ 26 سالہ کے بی ودیا ساگر جس کا تعلق آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور سے ہے اور بنڈلہ گوڑہ کا ساکن ہے اور وہ عادی دھوکہ باز ہے اور توجہ ہٹاکر اے ٹی ایم سنٹرس میں اے ٹی ایم کارڈز کا سرقہ کرتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ دھوکہ باز نے اب تک آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں جملہ 18 وارداتیں انجام دی ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 42 ہزار نقد رقم اور مسروقہ اے ٹی ایم کارڈز ضبط کرلئے۔