نئی دہلی9فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وشو ہندو پریشد کے سابق لیڈر پروین توگاڑیہ نے اپنی سیاسی پارٹی ‘ہندواستھان نرمان دل(ایچ این ڈی ) بنانے کا اعلان کیا۔ عام الیکشن سے چند مہینے قبل یہ تقریب دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں ہوئی۔ پارٹی 40 حلقوں سے الیکشن لڑیگی۔توگاڑیہ نے حامیوںکے نعروں کی گونج میں ایودھیا سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ‘اب کی بار پبلک کی سرکار‘ اور اگر وہ منتخب ہوتے ہیں تو رام مندر کی تعمیر میں کوئی وقت نہیں لگے گا‘‘۔