دہرہ دون: تپوون ٹنل میں پانی بھرنے سے امدادی کاموں کو روک دیا گیا اور راحت کاری انجام دینے والوں کو باہر نکالا گیا۔اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشیئر ٹوٹنے سے کافی تباہی ہوئی ہے۔ آبی قہر کے بعد سے 170 سے زیادہ لوگ لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی36 لوگوں کی نعشیں برآمد ہوچکی ہیں۔ ان میں سے 10 کی شناخت ہونے کی جانکاری اسٹیٹ ایمرجنسی کنٹرول روم نے دی ہے۔