تھائی شہزادی کا ہندوستانی فوجی اکیڈمی کا دورہ

   

دہرادون۔ 13 فروری(سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی شہزادی ماہا چکري سرندھر نے جمعرات کے روز دہرادون واقع ہندوستانی فوجی اکیڈمی کا دورہ کیا۔شہزادی کے ساتھ تھائی لینڈ کے کئی سفارت کاروں اور معزز شخصیتوں پر مشتمل 20 رکنی وفد بھی موجود تھا۔ شہزادی نے اکیڈمی کے کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل جے ایس نیگی کے ساتھ بات چیت کی اور تربیت، انتظامیہ جیسے پہلوؤں پر بات چیت بھی کی۔ہندوستان اور تھائی لینڈ نے حالیہ دنوں میں ایک ساتھ فوجی تربیت بھی کی ہے ۔