بنکاک /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے کھائیو یائی نیشنل پارک میں کم از کم 6ہاتھی اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ پانی میں گرنے والے 3 سالہ ہاتھی کے بچے کو بچنے کی کوشش کررہے تھے ۔ یہ ہاتھی ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں پانی میں غرقاب ہوگئے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ ہاتھی کا بچہ پھسل کر واٹر فال میں گرگیا ۔ اس کے ماں باپ نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن یہ خود بھی غرقاب ہوگئے ۔ لیکن انہیں بچانے کیلئے آنے والے دیگر ہاتھی میں پانی میں بہہ گئے ۔
